اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ جیریا نے ملاقات کی ،خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا ۔
اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ منشور کے مقاصد و اصولوں کے فروغ، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کے احترام کےلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل قراردادوں پر مکمل اور دیانتدارانہ عمل درآمد کے ذریعے بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
دریں اثنااسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے بچوں، خواتین اور سماجی بہبود کے وزیر ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد بھی ملے،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
بین الاقوامی تنازعات کا پرامن حل ناگزیرہے،اسحاق ڈار



















