کراچی:(بیورورپورٹ)اراکین قومی اسمبلی ایم کیو ایم نے کہاہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے،حکومت فیصلہ فوری واپس لے۔
اپنے بیان میںاراکین اسمبلی نے کہا پٹرول ،ڈیزل اور بجلی مہنگی کرکے عوام کی زندگی مزید مشکل بنائی جا رہی ہے، حکمران عوامی مشکلات کا ادراک کریں،پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور کاروباری لاگت میں مزید اضافہ ہوگا،عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ،قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے، ایم کیو ایم



















