اسلام آباد :(بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے قونصلر خدمات کو مزید مضبوط، موثر و شفاف بنایا جائے۔
وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں قونصلر خدمات کو مزید موثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کےلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار نے ہدایت کی قونصلر خدمات کو مزید مضبوط، موثر اور شفاف بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت، آسان اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں، عوامی خدمت کے نظام میں بہتری حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ،مقصد کےلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
قونصلر خدمات کو مزید مضبوط، موثر اور شفاف بنایا جائے،اسحاق ڈار



















