ملز مالکان نے 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی


کراچی :(بیورورپورٹ)ملز مالکان نے 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی،حکومت کو چینی کی پیداوار اوردستیاب سٹاک کے اعداد وشمار فراہم کردئیے گئے۔

شوگرملزایسوسی ایشن نے کہاملک میں چینی کی مجموعی پیداوار 78لاکھ ٹن،10لاکھ ٹن چینی اضافی موجود ہے،برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے شوگر ملز اورکین کمشنر کے اعداد و شمار کا جائزہ لینا شروع کر دیا، شوگر ملز کی جانب سے سٹاک میں موجود3لاکھ ٹن درآمدی چینی بھی ظاہرکرنے کا شبہ ہے، اعداد و شمار کے جائزے کے بعد اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم کمیٹی فیصلہ کرے گی۔