شکارپور:(بیورورپورٹ)شکارپور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری،8جاں بحق ،دلہا، دلہن سمیت 26افراد زخمی ہو گئے۔
بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے،حادثہ ٹائی راڈ اچانک ٹوٹنے سے پیش آیا،علاقے میں کہرام ،شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں ،زخمیوں میںخواتین،بچے بھی شامل ہیں،متعدد کی حالت نازک ہونے کے بعد ہلاکتیں بڑھنے کاخدشہ ہے،پولیس نے تحقیقات شرو ع کردیں۔
شکارپور، باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری،8افراد جاں بحق،26 زخمی



















