پٹرولیم ڈیلرز کا حکومت کوالٹی میٹم، ملک بھر میں پمپس بند کرنے کی دھمکی


کراچی: (بیورورپورٹ) پٹرولیم ڈیلرز کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم، ملک بھر میں پمپس بند کرنے کی دھمکی دےدی۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدابخش نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہافیصلہ ملک بھر کے ڈیلرز اجلاس کے بعد کیا گیا،صبر کاپیمانہ لبریز،مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 15 اگست کو صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردئیے جائیں گے اور مطالبات کی منظوری تک کاروبار دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا، ڈیلرز کا بنیادی مسئلہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین ہے،قیمتوں میں بار بار تبدیلی سے کاروباری معاملات چلانا مشکل ہوگیا ،مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک گیر ہڑتال کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔