تہران (مشرق نیوز) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور انکے اہل خانہ کی تہران میں ادا کی گئی نمازجنازہ کے بعد اب اب جنازے کے جلوس کا تہران میں آغاز ہو گیا، سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ جلوس امام حسین چوک، انقلاب گلی، انقلاب چوک، آزادی چوک اورشاہد لشگری ہائی وے سے ہوتا ہوا مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، شرکا کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
تہران میں جنازے کے جلوس کے بعد میت کو قم لے جایا جائیگا، قم کے بعد پڑوسی ملک عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائیگا جہاں لاکھوں لوگ ان کا آخری دیدار کر سکیں گے۔
ان تمام مقامات سے گزارنے کے بعد 9 جولائی کو انکے آبائی شہر مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار کے احاطے میں ان کی تدفین کی جائیگی۔
شہیدعلی خامنہ ای کے جنازے کے تعزیتی جلوس کا تہران سے آغاز

















