نیویارک (مشرق نیوز) عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال (این ایف ایل) کے سٹار کھلاڑی ٹریوس کیلسی نے نیویارک کے مشہور اور تاریخی ہال ‘میڈیسن سکوائر گارڈن’ میں باقاعدہ شادی کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ہائی پروفائل تقریب کو کافی حد تک نجی رکھنے کی کوشش کی گئی تھی جس میں دونوں ستاروں کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور شوبز و کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والے چند چیدہ چیدہ دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کی اس پروقار تقریب میں میزبانی اور شادی کی رسومات کے فرائض ہالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار ایڈم سینڈلر نے انجام دیے، جو دولہا اور دلہن کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔
شادی کی رسومات مکمل ہوتے ہی میڈیسن سکوائر گارڈن کے باہر نصب بڑی ڈیجیٹل اسکرینوں پر دونوں کے ناموں کی مناسبت سے ”JUST MARRIED“ کا بورڈ آویزاں کر دیا گیا، جس پر وہاں موجود مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس یادگار موقع پر نیویارک کی مشہور ترین عمارت ’ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ‘ کو بھی نیلے رنگ کی روشنیوں سے منور کر کے جوڑے کو منفرد انداز میں مبارکباد پیش کی گئی۔
ٹیلر سوئفٹ نے گذشتہ برس انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پارٹنر ٹریوس کیلس سے منگنی کا اعلان کیا تھا، اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کئے گئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آپ کے انگریزی ٹیچر اور جِم ٹیچر کی شادی ہو رہی ہے۔
امریکی فٹ بالر ٹریوس کیلسی اور پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تصدیق


















