اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزر داری نے کہا ہے عوامی خدمت اور مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور، قائم مقام صدر چودھری لطیف اکبر، وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری یاسین ودیگر نے شرکت کی ،آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر میں انتخابات کا بگل بج گیا، کارکن جوش و خروش سے انتخابی مہم چلائیں،پیپلز پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ترقی ،خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی،فلاح و بہبود، گڈ گورننس، شفافیت اور ترقیاتی عمل کو مزید موثر بنائینگے۔
مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،بلاول بھٹوزرداری


















