اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3ججوں کے تبادلے کی منظوری دےدی ،وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا آئین کی شق 200 کی ذیلی شق ون کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلے کےلئے وزیراعظم کی سمری کے پیرا 7 کی منظوری دی جاتی ہے۔
قائم مقام صدر نے ہائیکورٹ کے 3ججوں کے تبادلے کی منظوری دے دی


















