برطانیہ نہ ہوتا تو امریکہ میں لوگ فرانسیسی بول رہے ہوتے،کنگ چارلس


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)برطانیہ نہ ہوتا تو امریکہ میں لوگ فرانسیسی بول رہے ہوتے،برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے یورپ کو طعنہ دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دیدیا۔

وائٹ ہاو¿س میں شاہی خاندان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے دوران شاہ چارلس سوم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا،برطانوی بادشاہ نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو پرانے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا جناب صدر آپ نے کہا اگرامریکہ نہ ہوتا تو یورپی ممالک جرمن بول رہے ہوتے میں کہتا ہوں اگر ہم نہ ہوتے تو آپ فرانسیسی بول رہے ہوتے۔