ٹرمپ پرحملے کی مذمت،سیاست میں تشدد کی جگہ نہیں ،عالمی رہنما


نیویارک،سڈنی،برسلز:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)عالمی رہنماﺅں نے ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے سیاسی تشدد مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

میئر نیویارک نے کہاخوشی ہے وائٹ ہاوس پریس ڈنر حملے میں صدر ٹرمپ ، مہمان محفوظ ہیں،سیاسی تشدد مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہاصدر ٹرمپ اور خاتون اول سمیت وائٹ ہاوس پریس ڈنر کے تمام شرکاکے محفوظ ہونے کی خوشی ہے،سیکرٹ سروس ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہیں۔

یورپی کمیشن کی صدر نے کہا سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ،صدر ٹرمپ کے محفوظ ہونے پر اطمینان ہے، سیاسی تشدد کو سختی سے مسترد کیا جانا چاہیے۔