کیلیفورنیا (مشرق نیوز) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھ وے ایک دلچسپ لمحے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں جہاں انہوں نے گفتگو کے دوران ”انشا اللہ“ کا لفظ استعمال کیا اور یہی جملہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ، جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی بڑی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے، پہلی بار ”دی پرنسز ڈائری“ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں۔ اس کے بعد وہ متعدد کامیاب اور ایوارڈ یافتہ فلموں کا حصہ رہیں اور آج بھی فلمی دنیا میں متحرک ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران، جو انہوں نے ’پیپل میگزین‘ کو دیا، این ہیتھ وے بڑھتی عمر اور زندگی کے مختلف پہلووں پر گفتگو کر رہی تھیں۔ اسی دوران انہوں نے بے ساختہ کہا کہ وہ ”انشا اللہ“ ایک لمبی اور صحتمند زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان یا تو بڑھاپے سے خوفزدہ رہتا ہے یا کم عمری میں زندگی ختم ہونے کے خیال سے، اسلئے بہتر ہے کہ زندگی کو مثبت انداز میں قبول کیا جائے۔
ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے کا ”انشا اللہ“ کہنا مداحوں کو بھا گیا


















