ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی:امریکی اخبار

واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے ایران نے جنگ کے خاتمے کی تجاویز پر امریکہ کو بھجوا ئے گئے جواب میں یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی،امریکی اخبار کے مطابق ایران نے امریکہ کا 20 سال تک یورینیم افزودہ نہ کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا، ایران نے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز مرحلہ وار کھولنے کی تجویز دی ہے جبکہ ساتھ ہی ایران نے امریکی پابندیاں اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ایران نے جوہری معاملات پر آئندہ 30 روز میں مذاکرات کی تجویز دی ہے،ایران نے جوہری تنصیبات ختم کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا،دوسری جانب ایرانی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق ایرانی سرکاری ذرائع نے وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو گمراہ کن قرار دےدیا، جوہری مواد سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کے اہم نکات غلط ہیں،ایرانی ذرائع کے مطابق جواب کا اصل متن تھا تمام محاذوں پر فوری جنگ بندی کی جائے، ایران پر دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت مانگی گئی ہے، امریکہ سے تیل برآمدات سمیت تمام پابندیاں ختم کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے، معاہدے پردستخط ہوتے ہی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کامطالبہ کیا گیا، ایران نے جواب میں تمام منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔