خیبر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سرکاری سکول ٹیچر جاں بحق

خیبر:(مشرق نیوز)خیبر کے علاقے برقمبر خیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سرکاری سکول ٹیچر جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر وقار احمد نے کہا مسافر شاہ گورنمنٹ ہائی سکول جان خان کلے پہنچے تو حملہ آوروں نے مرکزی گیٹ پرفائرنگ کانشانہ بنادیا،پولیس ملزموں کی گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔