رحیم یار خان: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کی جانب سے کچے کیلئے ترقیاتی فنڈز کے اعلان پر جشن ،سابق اشتہاری ڈاکووں کی جانب سے ”شکریہ مریم نواز“ ریلی کا انعقاد کیا گیا، پنجاب حکومت، پولیس اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی،سابق اشتہاری ہتھیار ڈالنے کے بعد روایتی موسیقی پر جھومراٹھے رقص کیا۔
شبیر لٹھانی نے کہا حکومت نے 23 ارب کا بجٹ دے کر کچے کو پکے کے برابر کر دیا،مریم نواز کاشکریہ ادا کرتے ہیں،حکومت کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد ہتھیار ڈالے اب پرامن زندگی گزارنا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ کے ترقیاتی منصوبوں نے کچے کی تقدیر بدل دی
ترقیاتی پیکیج کے اعلان پر کچے میں جشن ،”شکریہ مریم نواز‘ ‘ریلی


















