فارن فنڈنگ کیس،وکیل عمران خان کا چیٹ جی پی ٹی سے معاونت کا تذکرہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے چیٹ جی پی ٹی سے معاونت لینے کا تذکرہ کیا۔

بینکنگ جرائم کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے چیٹ جی پی ٹی سے معاونت لینے کا تذکرہ کیا۔

دوران سماعت وکیل فتح برقی نے کہا چالان ابھی تک مہیا نہیں کہا گیا، جج عبد الغفور کاکڑ نے ریمارکس دئیے کیس کا چالان آگیا ،پراسیکیوٹر واثق ملک نے کہاچالان جمع کرا دیا،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے بتایا تو جائے کس قانون کے تحت رجسٹرار چالان کی سکروٹنی کرسکتا ہے، میں نے چیٹ جی پی ٹی سے بھی رجسٹرار کی جانب سے سکروٹنی کا پوچھا ہے، چیٹ جی پی ٹی نے تو بتایا نہیں، پراسیکیوٹر مجھے سکروٹنی کا بتا دیں۔