واشنگٹن :(بیورورپورٹ)رکن کانگریس نے ایران جنگ میں امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔
ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے سینٹ کمیٹی اجلاس میں پینٹاگون کے چیف فنانشل افسر جے ہرسٹ سے سخت سوالات کیے۔
کانگریس مین نے اپنی گفتگو میں امریکی دفاعی امور پر رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ دی وار زون کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا 39 روزہ مبینہ جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے تقریباً 13 ہزار پروازیں کیں،مختلف اقسام کے طیاروں ،ڈرونز کو نقصان پہنچا ،MQ-9 ریپر ڈرونز، متعدد ایف15 اور اے10 لڑاکا طیارے شامل ہیں،جدید ففتھ جنریشن ایف35 اے طیارہ بھی ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنا تاہم پائلٹ محفوظ رہا، کچھ طیارے کویت کی فضائی حدود میں بھی تباہ ہوئے،بعض امریکی عسکری اثاثے اس لیے تباہ کیے گئے تاکہ مخالف فورسز کے ہاتھ نہ لگ سکیں
رکن کانگریس کا ایران جنگ میں امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف



















