اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدانوں کے وفد کی ملاقات،وفد میں سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبد الرحمن کھیتران، بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار چنگیز مری اور میر خدا بخش مری شامل تھے،ملکی ترقی سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی،وزیراعظم نے کہا بلوچستان کے ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے وسائل سے صوبے کے عوام بھرپور استفادہ کر سکیں،وفاقی حکومت صوبائی حکومت کےساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کےلئے کام کر رہی ہے۔
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے: شہباز شریف



















