کراچی (بیورو رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 12 مئی 2007 کی برسی کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا معصوم جانوں کو نفرت اور تشدد کی بھینٹ چڑھایا گیا، سانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیاں آج بھی ایک دردناک مگر لازوال یادگار ہیں، قربانیاں جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیے ادا کی جانے والی قیمت کی یاد دلاتی ہیں، 12 مئی کو کراچی میں پیش آنے والا واقعہ صرف سانحہ نہیں تھا بلکہ عوام کے غیر متزلزل عزم اور جمہوری جدوجہد کی علامت بن گیا، جیالوں، سیاسی کارکنوں اور کراچی کے عوام نے اس دن بے مثال جرا¿ت اور استقامت کا مظاہرہ کیا اور خوف و جبر کے خلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی،چیئرمین پی پی نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر بہنے والا خون اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے عوام جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی کےلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
بارہ مئی کومعصوم جانوں کو نفرت ،تشدد کی بھینٹ چڑھایا گیا:بلاول بھٹو



















