واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ نے ملکی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر محدود تعداد میں خصوصی پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا ،اندرونی سرورق پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر نمایاں طور پر شامل ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق پاسپورٹس کے نمونوں میں ٹرمپ کی تصویر کے گرد اعلان آزادی کا متن، امریکی پرچم اور صدر کے دستخط سنہری رنگ میں دکھائے گئے ہیں ،ایک اور صفحے پر بانیان امریکہ کی تاریخی پینٹنگ بھی شامل ہے،امریکی میڈیا کے مطابق پاسپورٹس رواں موسم گرما میں جاری کیے جائیں گے اور ٹرمپ انتظامیہ کی تقریبات کا حصہ ہیں۔
امریکی یومِ آزادی پر خصوصی پاسپورٹس میں ٹرمپ کی تصویر شامل



















