اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان کھپے، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے یوم آزادی پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاپاکستان کو آزاد ہوئے 79 سال ہوگئے ، صرف 21 سال بعد آزادی کی سنچری منائیں گے،آزادی صرف سرزمین حاصل کرنے کا نام نہیں ،لوگوں ،علاقوں اور ریاستوں سے حقوق کا وعدہ تھا جنہوں نے پاکستان کےساتھ جڑنے کا فیصلہ کیا۔
بلاول بھٹو نے کہاوعدے کو اپنے آئین میں لکھا، بار بار دہراتے بھی ہیں مگر ہمیشہ نبھاتے نہیں،2047 تک نسل کا کام ہے آئینی وعدے کو ہر گھر تک پہنچانا تاکہ محنت کی کمائی سے گھر چل سکے، نوجوانوں کو عزت کا روزگار ملے، ہر ووٹ کا احترام ہو اور ہر علاقے کو پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ملے۔
چیئرمین پی پی نے پیغام کے اختتام پر کہا آزادی ہر گھر تک، جشن آزادی مبارک، پاکستان کھپے، پاکستان پائندہ باد۔
پاکستان کھپے، بلاول بھٹو زرداری کا یوم آزادی پر ویڈیو پیغام


















