پاکستان ،بھارت نے اسائنمنٹ ویزوں کا اجرا شروع کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،بھارت نے اسائنمنٹ ویزوں کا اجرا شروع کر دیا ،دونوں ممالک نے تعیناتی کے منتظر سفارتکاروں ،عملے کو ویزے جاری کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت نے ایک ایک درجن کے قریب اسائنمنٹ ویزے جاری کیے،ویزے حاصل کرنےوالے سفارتکار ،سفارتی عملہ جلد نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔