اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہوگی،ذمہ داریاں دیانتداری سے نبھائی جائیں تو دنیا اچھے کاموں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا وزارت سنبھالتے ہی عہد کیا تھا اسلام آباد کو ترجیح دی جائے گی اور چراغ تلے اندھیرا نہیں ہونے دیا جائے گا،اسلام آبا دجتنے ترقیاتی منصوبے کہیں اور مکمل نہیں ہوئے،وفاقی حکومت صوبوں کی بہتری کےلئے بھی ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی،اعظم نذیر تارڑ



















