اسلام آباد :( ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے این ایف میں نئی بھرتیوں پر عملدرآمد سے روک دیا۔
عدالت نے حکم دیا آسامیوں کی بھرتی کے لیے جاری کیے گئے اشتہار پر مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک عملدرآمد معطل رہے گا-
جسٹس اعظم خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے متفرق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی دور کر دیے۔
حکم نامے میں کہا گیا عدالت درخواست کے میرٹ پر دیے بغیر متفرق درخواست کو منظور کررہی ہے، عدالت نے اشتہار پر عملدرآمد روکنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے نمٹا دیا، مرکزی کیس کی سماعت کے لیے 22 اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے این ایف میں نئی بھرتیوں پر عملدرآمد سے روک دیا



















