واشنگٹن(بیورورپورٹ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے بات چیت آسان نہیں ،ایران سے نمٹنے کیلئے ہر ہتھیار استعمال کریں گے۔
فاکس نیوز کوانٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا امریکہ تنازع کے خاتمے کےلئے فوجی، معاشی و سفارتی تمام ذرائع استعمال کرے گا، واشنگٹن کی ترجیح ہے ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے،ایران کا نظام مختلف دھڑوں میں تقسیم ، ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے،امریکہ کی ذمہ داری ہے موجودہ حالات میں درست حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنے مفادات کے مطابق بہترین نتیجہ حاصل کرے۔
نائب امریکی صدر نے کہاامید ہے تنازع کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا،وقت لگ سکتا ہے،مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی آئےگی ۔
بات چیت آسان نہیں ،ایران سے نمٹنے کیلئے ہر ہتھیار استعمال کرینگے،جے ڈی وینس


















