مسقط،لندن،ایران:(مشرق نیوز)عمان نے آبنائے ہرمزکیلئے مشترکہ علاقائی انتظام کامنصوبہ دےدیا۔
برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق عمانی تجویز کو خطے کے ممالک کی حمایت حاصل ،فیس رضاکارانہ طور پر وصول کی جائےگی، تجویز آبنائے ملاکا کے ماڈل سے ملتی جلتی ہے،تجویز کے تحت آبنائے ہرمز پر صرف ایران کا واحد کنٹرول نہیں ہوگا،انتظام مشترکہ علاقائی نظام کے تحت کیا جائےگا۔
ادھر ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا ضبط شدہ اثاثے وصول کرنے والے ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اعلیٰ عہدیدار نے کہا ابھی عمانی تجاویز کا جواب نہیں دیا ۔
عمان نے آبنائے ہرمزکیلئے مشترکہ علاقائی انتظام کامنصوبہ دےدیا



















