تہران (مشرق نیوز) امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والوں کیلئے 5 ہزار سکولوں نے اپنے دروازے کھول دئیے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کیلئے آنے والوں کو ملک بھر میں 5 ہزار سکول اور تقریباً 40 سے 50 ہزار کلاس رومزکھول دئیے گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں 100 ممالک کے نمائندوں سمیت ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ، سکولوں کے 50 ہزار کلاس رومز کھول دئیے گئے


















