لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کراچی میں پاکستان رینجرز کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا پوری قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے یکسو ہے،آپریشن کے دوران وطن پر جان نچھاور کرنےوالے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی،زخمیوں کی جلد صحتیا بی کیلئے دعاگو ہوں۔
دریں اثنامریم نواز نے بلوچستان کے علاقے موسی خیل میں زلزلہ متاثرین سے ہمدردی کرتے ہوئے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناﺅں کااظہار کیا۔
دوسری جانب پنجاب نیو ہیلتھ کلچر کے تحت مریضوں کی صحت کے تحفظ کےلئے پہلی مرتبہ ہر سرکاری ہسپتال کی روزانہ جامع صفائی ،ڈیجیٹل مانیٹرنگ ،ڈیپ کلینگ کی وجہ سے انفیکشن کے امراض میں واضح کمی آئی،تحصیل،ڈسٹرکٹ و دیگر بڑے ہسپتالوں کے داخلی راستوں، راہداریوں اور تمام وارڈز کی بھرپور صفائی کی جا رہی ہے۔
مریم نوازنے کہاپنجاب کے ہر شہری بالخصوص بچوں ،خواتین کی صحت کی فکر ، یورپی معیار پر ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کی وجہ سے متعدی امراض کے پھیلاو میں کمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔
شہدا کوسلام،پوری قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے یکسو ہے، مریم نواز


















