لاہور: (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور کی منظوری دیدی ،نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب ، چلڈرن ہسپتال فور بنے گا۔
پلاسٹک ری کنسٹریکٹو سرجری اینڈ برن سینٹر ، انسٹیٹیوٹ آف جینیٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز بھی میڈیکل سٹی میں بنے گا،سنٹر آف ایکسی لینس نرسنگ اینڈ مڈ وائفری، انسٹیٹیو ٹ آف آپتھلمالوجی اور انفیکشن ڈیزیز ہسپتال بھی بنائے جائیں گے، نواز شریف میڈیکل سٹی میں 1519 بیڈزپر مشتمل 7 بڑے ہسپتال مرحلہ وار بنائے جائیں گے،مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے 19 سال بعد پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کو مکمل طور پر فعال ہونے پر اظہار مسرت کیا ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل ، پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ذیشان حنیف کو بھی سراہا۔
مریم نوازنے کہاپنجاب میں ترقی کا سفر ہر صورت جاری رہے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا مقصد ڈویلپمنٹ کے عمل میں نجی شعبے کوبھی شریک کرنا ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ویژن کے تحت ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب ،چلڈرن ہسپتال فور کی منظوری



















