لاہور: ( ) ہائیکورٹ نے پی سی بی کی جانب سے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کالعدم قرار دینے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا ۔
عدالت نے قرار دیا کسی بھی انتخابی عمل کو محض الزامات کی بنیاد پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی منتخب عہدیداروں کو سنے بغیر حقوق متاثر کئے جا سکتے ہیں۔
جسٹس جاوید اقبال وینس نے درخواست گزار شکیل احمد شیخ کی آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے 32 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن کالعدم قرار دینے کا فیصلہ غیر قانونی


















