سیالکوٹ :(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کشمیر کے معاملے پر سب ایک،لندن میں بیٹھے” کاٹھے“ تقسیم نہ پھیلائیں۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاآزاد کشمیر انتخابات کےلئے سیالکوٹ سے ن لیگ کا متفقہ امیدوار میدان میں اتارا جائےگا،آباو اجداد کی 3نسلوں کا تعلق کشمیر سے ہے اور کشمیر کے معاملے پر سب ایک ہیں،لندن میں بیٹھے بعض عناصر کشمیریوں میں تقسیم نہ پھیلائیں۔
وزیر دفاع نے کہاپاکستان ،کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے،کشمیری مہاجرین کی قدر و قیمت بہت زیادہ ،آزادی کیلئے جانیں قربان کیں،خون بہایا،افواج پاکستان پر تنقید کرنے والوں کی مالی معاونت کی جاتی ہے، پاک فوج کے جوان سیاچن سے لےکر نیلم وادی تک ملکی دفاع کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔
کشمیر کے معاملے پر سب ایک،لندن میں بیٹھے” کاٹھے“ تقسیم نہ پھیلائیں،خواجہ آصف



















