اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی عدالت نے لینڈ ایکوزیشن پر سپریم کورٹ،پشاور اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیدیئے، 45 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا، جسٹس ارشد حسین کا اضافی نوٹ ،جسٹس علی باقر نجفی نے فیصلے سے اتفاق کیا۔
عدالت نے قرار دیا اراضی مالکان کو بڑھی ہوئی قیمت ادا کرنے کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں، لینڈ ایکوزیشن کے وقت معاوضہ وصول کرنےوالے مالکان بعد میں بڑھائی گئی قیمت کے حقدار نہیں،قانون کے مطابق منصفانہ معاوضے کی ادائیگی ضروری ہے۔
لینڈ ایکوزیشن پر سپریم کورٹ،ہائیکورٹس کے فیصلے کالعدم



















