اسلام آباد: (بیورورپورٹ)باجوڑ حملے پرافغان ناظم الامور کی طلبی،ڈی مارش،پاکستان نے دہشتگردی پر شدید ا حتجاج ریکارڈ کرایا۔
دفتر خارجہ کے مطابق باجوڑ میں دہشتگرد حملے پر افغان نائب ناظم الامور کو طلب کر کے ا حتجاجی مراسلہ تھمایا،حملہ فتنہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کیا، ٹی ٹی پی قیادت کی افغانستان میں موجودگی پر گہری تشویش ،دہشتگرد تنظیم افغان سرزمین سے بلا روک ٹوک سرگرم عمل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہایقین دہانیوں کے باوجود کوئی ٹھوس و قابل تصدیق اقدام سامنے نہیں آیا،دہشتگرد واقعات دوطرفہ تعلقات ،خطے کے امن کےلئے نقصان دہ ہیں،افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین سے سرگرم تمام دہشتگرد گروہوں کےخلاف ٹھوس اقدامات یقینی بنائے،پاکستان فتنہ الخوارج ،سہولت کاروں کےخلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،دہشتگرد جہاں بھی ہوں کارروائی ہوگی،فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر کیخلاف سخت ردعمل دیا جائے گا، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔
دریں اثنا ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ایک بار پھر واضح کیا بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا،غزہ میں امن کےلئے کردار ادا کرتے رہیں گے تاہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے،امید ہے غزہ بورڈ عوام کی مشکلات کم کرےگا،پاکستان میں بھارتی پشت پناہی سے فعال دہشتگرد گروہوں کے شواہد موجود ہیں۔
طاہر اندرابی نے کہا وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکہ کے دوران اعلیٰ امریکی حکام کےساتھ ملاقاتیں کریں گے،انٹرنیشنل سٹبلائزیشن فورس پر اپنی ریڈ لائن ظاہر کردی ، مینڈیٹ سامنے آنے تک فیصلہ نہیں کر سکتے، پاکستان اپنی فوج امن کیلئے دے سکتا ہے، حماس کو غیر مسلح کرنے کیلئے نہیں،سابق اسرائیلی وزیراعظم نیٹالی بینٹ کا بیان افواہوں پر مبنی ہے، کسی بیان کا ردعمل نہیں دیتے، کشمیری بہن بھائیوں کی بھرپور سفارتی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
باجوڑ حملہ،افغان ناظم الامور کی طلبی،ڈی مارش،احتجاجی مراسلہ تھمادیا گیا



















