اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کر دیا

اسلام آباد : ( ) اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کر دیا۔

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے جا رہے ہیں، ممبران اسمبلی نے بانی کی صحت کو لے کر احتجاج کیا، صحت کے معاملے کو عدالت لے کر گئے، مطالبہ یہی تھا ذاتی معالجین کو ملایا جائے۔

بہنوں کے جذبات درست ، ملاقات کی اجازت دی جائے، بانی کی آنکھوں کی بہتری کی اُمید ہے، شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔