اسلام آباد: (بیورورپورٹ)امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکرنے پاکستانی عوام کےساتھ تعلق کو ”دل سے قریب“قرار دیدیا۔
نیٹلی اے بیکرنے صبح کی کافی کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور کام پر کچھ دلچسپ باتیں شیئر کرتے ہوئے کہاسفارتی مصروفیات کے باوجود عوام کے قریب رہنا پسند ،دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہوں،پاکستان میں کاروبارکرنےوالی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز کےساتھ اجلاس کی تیاری کر رہی ہوں۔
نیٹلی اے بیکرنے کہا امریکی کمپنیاں پاکستان میں روزگارکے مواقع پیدا کریں گی،میں عربی،ہسپانوی،کچھ فارسی اور تھوڑی تھوڑی اردوبھی بول لیتی ہوں۔
نیٹلی بیکر نے پاکستانی عوام کےساتھ تعلق کو ”دل سے قریب“قرار دیدیا



















