ٹی 20ورلڈکپ،جنوبی افریقہ سپر8میں کوالیفائی کرنےوالی پہلی ٹیم بن گئی

احمد آباد،کولمبو،کلکتہ:(مشرق نیوز)جنوبی افریقہ سپر8میں کوالیفائی کرنےوالی پہلی ٹیم بن گئی۔

احمدآباد میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 175رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ نے ہدف3وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا ،مارکرم نے44گیندوں پر86رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی،7وکٹوں سے کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ نے سپر 8کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں آئرلینڈ نے عمان کو 96 رنز سے شکست دیدی،آئرش بلے بازوں نے چھکے چوکوں کی برسات کرتے ہوئے موجودہ ٹی 20 ورلڈکپ کا سب سے بڑا سکور 235رنز بنایا،ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 18 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

علاوہ ازیں انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو با آسانی 5 وکٹوں سے مات دےدی،سکاٹ لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 152رنز بناکر چلتی بنی،انگلینڈ نے ہدف 5وکٹ پرحاصل کرلیا، ٹام بینٹن نے 63رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔