وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات ،سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

لاہور:( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات،ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

شہباز شریف نے اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال و دیگر معاملات نہایت احسن انداز سے حل کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سری لنکا کے دورے میں سری لنکن صدر کو وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔