بجلی قیمتوں میں تبدیلیوں کا بوجھ کم آمدنی والے افراد پر نہیں پڑنا چاہئے،IMF


نیویارک: (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستانی حکام کےساتھ بات چیت کر رہےہیں،بجلی قیمتوںمیں تبدیلیوں کا بوجھ متوسط یا کم آمدنی والے افراد پر نہیں پڑنا چاہئے۔

اپنے بیان میں آئی ایم ایف نے کہا پاکستانی حکام کےساتھ بات چیت میں جائزہ لیا جائے گا آیا نرخوں میں مجوزہ تبدیلیاں وعدوں سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں اور میکرو اکنامک استحکام، بشمول مہنگائی پر ممکنہ اثرات کا تخمینہ بھی لگایا جائے گا۔