وزیراعظم کاشکایات پر نوٹس،بجلی صارفین کی پروٹیکٹڈ حد 300 یونٹ کرنے پر غورشروع


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم کاشکایات پر نوٹس،بجلی صارفین کی پروٹیکٹڈ حد 300 یونٹ کرنے پر غورشروع کردیا گیا،ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ کیٹگری 201 یونٹس کی بجائے 301 یونٹس تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اراکین اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین سے ہونے والی زیادتی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا200 سے زائد صرف ایک یونٹ پر اگلے 6ماہ تک صارفین کو اضافی 5 ہزار روپے بل ادا کرنا پڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کافیصلہ کرلیا، کمیٹی پروٹیکٹڈ کیٹگری کو 200 یونٹس تک محدود رکھنے یا 300 یونٹس تک ریلیف دینے پر رپورٹ تیار کرے گی،کمیٹی کی تجاویز پر 200 یونٹس والا معاملہ حل ہو سکے گا، 200 یونٹ استعمال کم آمدنی والا ہی کرتا ہے، موجودہ حکومت غریب آدمی کو ریلیف دینے کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔