اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کےخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ملکی سلامتی کے پیش نظر اعلیٰ سطح کے اجلاس میںچاروں صوبوں کے آئی جیز نے شرکت کی اورامن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی،ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کےخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور داعش کی پاکستان میں ممکنہ موجودگی کا خدشہ بھی زیرغور آیا،اسلام آباد میں دھماکوں کے بعد سکیورٹی مضبوط کرنے ،کالعدم تنظیموں کے سلیپر سیلز کےخلاف کارروائیوں کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔
دریں اثنا پولیس لائنز میں پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا اسلام آباد میں پولیس ٹریننگ سکولز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، باہر کے لوگ بھی ٹریننگ کرنے آئیں گے، مجھے جوانوں سے بہت امید ہے دل لگا کر دہشتگردوں کو ختم کریں گے، تربیت کی کامیاب تکمیل پر آئی جی اسلام آباد کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کےخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ



















