جسٹس خادم سومر کوایڈمنسٹریشن کمیٹی ،سلیکشن بورڈ سے نکال دیا گیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی ،سلیکشن بورڈ تبدیل،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

جسٹس خادم سومرو کو کمیٹی سے نکال کر جسٹس آصف کو شامل کر لیا گیا،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں قائم کی گئی 4 رکنی نئی کمیٹی میں جسٹس ارباب طاہر، اعظم خان ،آصف شامل ہیں۔

خادم سومرو کو نکال کر جسٹس اعظم خان ،انعام امین منہاس پر مشتمل نیا بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ۔