لاہور:(کلچرل رپورٹر)لوگوں کو ہنسانے والے معروف کامیڈین لکی ڈیئر سب کو روتا چھوڑ گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 60 سالہ لکی ڈیئر 8ماہ سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا،میو ہسپتال میںزیرعلاج،چند روز سے کومہ میں تھے،کامیڈین لکی ڈیئر نے درجنوں سٹیج ڈراموں،فلموں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
دوسری جانب سیاسی وشوبز شخصیات نے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ملک بڑے فنکار سے محروم ہوگیا،لکی ڈیئر کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔
لوگوں کو ہنسانے والے معروف کامیڈین لکی ڈیئر سب کو روتا چھوڑ گئے



















