لاہور: ( ) پنجاب حکومت نے رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا نگہبان رمضان پیکج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹر یشن ضروری ہے جب کہ گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔
یونین کونسل اوربلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے اورساتھ ہی نگہبان رمضان پیکج کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ۔
مریم نواز نے کہا نگہبان رمضان پیکج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے، عوام کو عزت و احترام کے ساتھ حق ملنا چاہیے، نگہبان رمضان پیکج کے لیے عوام کا لائنوں میں لگنا پسند نہیں-
رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم



















