اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات خطے میں منصفانہ و دیرپا امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہامقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو نام نہاد ریاستی ملکیت میں تبدیل اور غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں میں توسیع کوششیںنہ صرف عالمی قوانین بلکہ سلامتی کونسل ،جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کے منافی ہیں، عالمی برادری اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات کو فوری مسترد کرے۔
دفتر خارجہ نے کہا اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کو مسلسل نظرانداز کرنا اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں منصفانہ، جامع و دیرپا امن کے امکانات کو کمزور کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا عالمی برادری اسرائیلی استثنیٰ کے خاتمے کےلئے ٹھوس اقدامات اور بین الاقوامی قانون کے احترام کو یقینی بنائے،پاکستان فلسطینیو ںکی اصولی حمایت جاری اور خطے میں پائیدار امن کےلئے عالمی کوششوں کا حصہ بنتا رہے گا۔
مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات دیرپا امن میں رکاوٹ ہیں،پاکستان



















