عمران خان کی سزا معطلی و ضمانت درخواست پر اعتراض عائد


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی وضمانت پر رہا ئی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

اعتراض میں کہا گیا درخوست گزار نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مرکزی اپیل پر بروقت اعتراضات دور نہیں کیے، اپیل پر رجسٹرار کے اعتراضات 7دن میں دور کرنے تھے۔

رجسٹرار آفس کے مطابق بروقت اعتراضات دور نہ کرنے کا وقت گزر گیا ، اپیل پر اعتراض موجود تو سزا معطلی کی درخواست کیسے لگائی جا سکتی ہے۔