لاہور،راجن پور:(وقائع نگار،بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی محنت رنگ لے آئی،کچے کا علاقہ ڈاکووں سے پاک،راجن پوراوررحیم یار خان کے جزیرہ نماعلاقے کلیئر،500سے زائد ڈاکوﺅں نے ہتھیار ڈال دئیے۔
مریم نوازنے کچے کے علاقوں کیلئے ڈویلپمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاسکول، کالج، ہسپتال ،ٹیوٹا کے ادارے قائم ،گرین بس سروس ودیگر سہولتیں فراہم ،لوگوں کواپنا کھیت اپنا روز گار کے تحت زرعی اراضی اور کسان کارڈ دینگے،چیف منسٹر پروگرام آف کچہ ایریا ڈویلپمنٹ کیلئے 3رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم کردی گئی،سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ہوم سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ شامل ہیں۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا پاک فوج،رینجرز،پنجاب و سندھ پولیس،سی سی ڈی،سپیشل برانچ سمیت تمام اداروں کو مبارکباد،رشاباش دیتی ہوں،6ہفتے کے کچہ آپریشن میں کہیں دہائیوں کے بعد رحیم یار خان ،راجن پور کے علاقے مکمل طورپر کلیئر ،سرنڈر کرنے والے 500سے زائد ڈاکووں میں ہائی پروفائل گینگ لیڈر بھی شامل تھے،راکٹ لانچر،مشین گنیں،پسٹل،امونیشن،ہینڈ گرنیڈ ودیگر بھاری اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا سٹیٹ کی رٹ بحال ،کچہ کا علاقہ ریاست کے پاس آگیا،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تحت کچہ کے ڈاکووں کو ٹارگٹ کیا،چھپنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا،ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی سے نفسیاتی دباو بڑھایا ،سرنڈر میں مجرمانہ کارروائی نہ کرنے، نوفائرنگ ،پولیس پر حملہ نہ کرنے کاعہد لیا گیا،ڈاکووں ،سہولت کاروں کے تمام ٹھکانے تباہ کردیئے ،سرنڈر کرنیوالے ڈاکووں کے خلاف قانون کے مطابق فیئر ٹرائل ہوگا۔
مریم نواز نے کہا پنجاب اب محفوظ ہے،کچے کے لوگوں کی زندگیوں کو ترقی ،وسائل فراہم کرکے بہتر بنائیں گے، لوگ اپنے صوبے پر فخر کریں گے،تعینات ہونے والے ڈاکٹرز،ٹیچرز کو سپیشل الاونس ،مراعات دی جائیں گی۔
دریں اثنا اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا رمضان نگہبان پیکیج کی ادائیگی کےلئے اے ٹی ایم کارڈ کی ڈلیوری شروع کر دی،لمبی قطاریں نہ مشقت،40لاکھ گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کے تحت مالی امداد کی ادائیگی کا پورا نظام مکمل ڈیجیٹل وشفاف ہوگا،معلومات کےلئے 08000-2345 ہیلپ لائن قائم کردی۔
مریم نواز نے کہا رمضان میں کوئی فیملی خود کو تنہا محسوس نہ کرے یہی مشن ہے،راشن کارڈ کی مالی امداد ماہانہ 3ہزار سے بڑھا کر 10ہزار روپے کر دی گئی ،پنجاب کی ہر تحصیل میں نگہبان دسترخوان کے ذریعے روزانہ لاکھوں روزہ داروں کےلئے افطاری کا اہتمام کیاجائے گا،سہولت بازارو ں میں رعایتی نرخ پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائینگے۔
ڈی آئی خان تباہی سے بچ گیا،خاتون خودکش حملہ آور گرفتار
85 ممالک کے شہریوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دے دیا
محکمہ خزانہ کی تشریح مسترد،ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی غیر قانونی
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کراچی کی تقسیم کیخلاف قرارداد پیش کردی
فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے فائروال مستقل طور پر بند
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کےساتھ ہیں،ایم کیو ایم،ق لیگ،بی اے پی
پاکستان کے ذمہ قرضوں و واجبات کا حجم 138ارب ڈالر سے متجاوز
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
رواں سال صدقہ فطر کی کم از کم مقدار 300روپے فی کس مقرر
ٹرمپ 32 ہزار ہلاکتوں کا ثبوت پیش کریں،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی



















