حکومت نے بینکوں کو کرنسی تبادلے کے معاملے میں آزاد کر دیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے کرنسی ایکسچینج میں رکاوٹیں ختم ، حکومت نے بینکوں کو کرنسی تبادلے کے معاملے میں آزاد کر دیا۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا سرمایہ کاروں کیلئے رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک ، ایس ای سی پی،بورڈ آف انویسٹمنٹ میں اصلاحات کیں،کام 40 سال پہلے ہو جانا چاہیے تھا،رواںہفتے سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی میں غیرضروری قواعد ختم کئے گئے۔

قیصر احمد شیخ نے کہا امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے بینکوں کوسٹیٹ بینک سے بہت سی اجازتیں لینا پڑتی تھیں، حکومت پارلیمنٹ سے آسان کاروبار ایکٹ بھی منظور کرا چکی، اگلے مرحلے کاروباری افراد کیلئے ایف بی آر کی رکاوٹیں ختم کرنے جا رہے ہیں ۔