پنجاب میں گندم کی قیمت3500روپے من مقرر


لاہور: (وقائع نگار)پنجاب میں گندم کی قیمت3500روپے من مقرر، سٹریٹجک ذخائر سٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے،پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پالیسی کے مطابق حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے گندم خریداری کی اجازت دیدی، حکومت 25لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کے ذخائر خریدے گی،رواں سال کیلئے گندم کی قیمت2025 میں اوپن مارکیٹ کی قیمت کے برابر رکھی گئی،سٹریٹجک گندم ذخائر کا انتظام خریدار بینکوں کے ذریعے کیا جائےگا، حکومت فنانسنگ لاگت کا 70فیصد حصہ برداشت کرے گی، منتخب سٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ دیئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایگریکیٹر کل گندم کا 0.5فیصد سے کم یا 20فیصد سے زیادہ حصہ نہیں لے سکے گا، کسان کو گندم کی 3500 روپے من کا 100فیصد معاوضہ موقع پر ملے گا۔