پنجاب میں بغیر اجازت سرکاری تنصیبات اتارنا یا خرید و فروخت جرم


لاہور:( اپنے رپورٹر سے)پنجاب میں بغیر اجازت سرکاری تنصیبات اتارنا یا خرید و فروخت جرم،خلاف ورزی پر 3سال قید،30لاکھ تک جرمانہ،پنجاب حکومت نے پنجاب پبلک یوٹیلٹیز انفراسٹرکچر پروٹیکشن آرڈیننس 2026منظور کر لیا۔

آرڈیننس کے مطابق سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید کی سزا ، بھاری جرمانے ادا کرنا ہوں گے،قوانین کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا،سرکاری تنصیبات میں مین ہول کور، سٹریٹ لائٹس، حفاظتی باڑ و دیگر تنصیبات شامل ہیں،جرم دہرانے پر قید 3سے 6سال،جرمانہ ایک کروڑ تک ہوگا،جانی نقصان کا باعث بننے کی صورت میں پاکستان پینل کوڈ کے تحت قوانین کا اطلاق ہو گا۔